راجستھان پولس نے راجدھانی کے ناہرگڑھ تھانہ علاقہ میں دو حوالہ
کاروباریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 23 لاکھ روپے برآمد کئے ہیں۔تھانیدار بھگوان داس نے بتایا کہ پولس کی جانب سے کل کی گئی اس کارروائی کے
دوران
رمیش بھائی اور کوشک پٹیل کے یہاں دبش دے کر 23 لاکھ روپے کے نوٹ
برآمد کئے ۔کاروباریوں نے پولس کو دیکھ کر ہنگامہ کیا اور نوٹوں سے بھرے بیگ اپنے مکان
کی تیسری منزل سے گلی میں پھینک دیا جسے بعد میں پولس نے گلی سے برآمد
کرلیا۔